ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز پر حملہ، ایم کیوایم ملیر کے جوائنٹ سیکٹر اور سیکٹر انچارج گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز نے کارروائیاں کرکے اے آر وائی نیوز پر حملے میں ملوث ایم کیوایم ملیر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ لیاقت آباد سے ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ کے تین دہشتگرد گرد پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز نے کارروائی کی، کاروائی کے دوران ایم کیوایم ملیر کے جوائنٹ سیکٹرانچارج طلحہ وارثی کو گرفتار کر لیا، رینجرز کے مطابق طلحہ وارثی اےآروائی نیوز کے دفتر پر حملے میں ملوث ہے جبکہ رینجرز نے سیکٹرانچارج ملیر حسن عالم کو بھی گرفتار کرلیا۔


 مزید پڑھیں : رینجرزکی کارروائی : لیاقت آباد سے ایم کیو ایم کے تین دہشت گرد گرفتار


دوسری جانب کراچی میں ملک دشمن عناصر کیخلاف رینجزر کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی، رینجرز نے ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد ہوا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی واردتوں میں ملوث ہیں۔


 پڑھیں : اے آر وائی نیوز کے دفترپر حملہ،ایم کیو ایم کی 2خواتین گرفتار


گذشتہ روز شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اے آروائی نیوز پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی دو خواتین کارکنوں کوگرفتار کر لیا، دونوں خواتین اے آروائی نیوز پر حملے میں ملوث تھیں۔


 مزید پڑھیں : کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ


واضح رہے کہ 22 اگست کو پریس کلب پر ایم کیو ایم قائد کی تقریر کے بعد ڈنڈے اٹھائے کارکن زینب مارکیٹ کے قریب اے آروائی کے بیورو آفس پر جمع ہوئے اور پتھراؤ کرکے شیشے توڑ ڈالے اور پھر بے قابو ہجوم دروازہ توڑ کر دفتر میں گھس گیا، اے آر وائی کے دفتر میں پہلے خواتین داخل ہوئیں اور ان کے پیچھے دیگر مسلح افراد آگئے، غنڈوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، کمپیوٹر توڑ ڈالے اور گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں