تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عدالتی حکم پر اے آروائی نیوز کی نشریات بحال ہونا شروع

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال کرنے کیلئے ایک گھنٹے کی مہلت دی تھی۔

عدالتی احکام کے بعد اسلام آباد، لاہور،  ،سکھر سمیت مختلف شہروں میں  عوام کے مقبول ترین چینل اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

 لاہور میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے بھی اے آر وائی نیوز کی نشریات کو بحال کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے پسندیدہ اور مقبول ترین چینل کو گذشتہ ماہ کی آٹھ تاریخ کو کیبل نشریات سے ہٹایا گیا تھا۔

یہ فیصلہ اس تناظر میں سامنے آیا تھا جب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا تھا۔

ملک کے پسندیدہ چینل کی بندش پر صحافی برادری سمیت ملک کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اسے آمرانہ اقدام قرار دیتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کی بندش پر انتظامیہ کی جانب سے ملک کے مختلف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے جبکہ پیمرا آفس کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

Comments

- Advertisement -