کراچی: سعودی عرب سے اربوں ڈالر کے اقتصادی پیکج کے حصول کی خبر دینے کے سلسلے میں اے آر وائی نیوز پھر بازی لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے اربوں ڈالر کے اقتصادی پیکج کی خبر دینے کے سلسلے میں اے آر وائی نیوز نے پھر سبقت حاصل کر لی، اے آر وائی نیوز نے اقتصادی پیکج کی تفصیلات ایک ماہ پہلے ہی بریک کر دی تھیں۔
[bs-quote quote=”اے آر وائی نیوز نے پاک سعودی عرب اقتصادی پیکج کی خبر 20 ستمبر کو نشر کی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
اے آر وائی نیوز نے پاک سعودی عرب اقتصادی پیکج کی خبر 20 ستمبر کو نشرکی، اقتصادی پیکج کی تفصیلات وزیرِ اعظم کے پہلے دورۂ سعودی عرب ہی میں طے کر لی گئی تھیں۔
اربوں ڈالر کے اقتصادی پیکج کے سلسلے میں معاہدوں کو حتمی شکل وزیرِ اعظم عمران خان کے حالیہ دورۂ سعودی عرب میں دی گئی۔
واضح رہے کہ 20 ستمبر کو اے آر وائی نیوز نے خبر دی تھی کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 10 ارب ڈالر کا اقتصادی پیکج طے ہوا ہے، جس کے تحت سعودی حکومت گوادر میں آئل سٹی بنائے گی، جو سی پیک کا حصہ ہوگا۔
تفصیل یہاں پڑھیں: گوادر آئل سٹی کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں 10 ارب ڈالر کا اقتصادی پیکج طے
اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ دورۂ سعودی عرب میں متعدد معاہدے اور فیصلے کیے گئے، موصولہ تفصیلات کے مطابق ان میں سب سے اہم اقتصادی راہ داری میں سعودی اشتراک ہے۔
اِسی دن وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھی تصدیق کر دی تھی کہ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، سی پیک میں سعودی عرب تیسرا شراکت دار ہوگا۔