اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اے آر وائی سہولت والٹ اور کباب جیز کے درمیان معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے آروائی  ’’سہولت والٹ‘‘ اور کراچی کے مشہور فوڈ چین ’’کباب جیز‘‘ کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت اے آروائی ’’سہولت والٹ‘‘ کے ممبران ’’کباب جیز‘‘ پر کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائمنڈ جیولری بھی حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے کی تقریب کراچی میں ہوئی ،اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور صدر سلمان اقبال اور کباب جیز فوڈ چین کے چیئرمین عمران شیخ نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ اس موقع پر کباب جیز فوڈ چین کے ڈائریکٹر سعود شبیر اور شفقت جعفری جبکہ اے آروائی سہولت کے سی ای او عاصم قریشی بھی موجود تھے۔

اے آروائی سہولت کے سی ای او عاصم قریشی نے بتایا کہ ’’سہولت والٹ‘‘ اور کراچی کی مشہور فوڈ چین ’’کباب جیز‘‘ کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد اے آروائی سہولت والٹ کے حامل افراد کباب جیز پر ممبر بن سکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے بل کے عوض ڈائمنڈ جیولری مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ’’کباب جیز‘‘ فوڈ چین کے چیئرمین عمران شیخ کاکہنا تھا کہ اے آروائی پاکستان کی مصنوعات کودنیا بھر میں متعارف کروارہا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ آج ایک معاہدے کے تحت اپنی کاروباری سرگرمیوں کو مزید بڑھا سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں