اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آریان خان کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی کروز شپ سے گرفتاری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

بالی ووڈ کی خبریں دینے والے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے آریان خان کی گرفتاری اور این سی بی کے پارٹی کے دوران کروز شپ پر ‏چھاپے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ این ڈی پی ایس عدالت میں آریان خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران امیت ڈیسائی کا کہنا تھا کہ ‏چھاپے کے وقت آریان خان کروز شپ پر موجود نہیں تھے یہ الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔

امیت ڈیسائی نے عدالت کے روبرو کہا تھا کہ میرے موکل کو کروز پر جانے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، آریان خان ‏اور ارباز مرچنٹ جب انٹری گیٹ پر پہنچے تو این سی بی کا چھاپہ پہلے سے ہی جاری تھا، این سی بی کو میرے موکل سے ‏کچھ بھی برآمد نہیں ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ایک اور ویڈیو کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو اسی شِپ کی ہے جس پر این سی ‏بی کی ٹیم نے چھاپہ مارا تھا اور وہاں سے 8 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ ممبئی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ روز آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی، جج نے ‏وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ محفوظ فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا، اُس وقت تک آریان خان جیل میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ آریان خان 2 اکتوبر سے پولیس کی حراست میں ہیں، ان پر ممبئی کے کروز شپ تک ممنوعہ منشیات لے ‏جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں