تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

آریان خان کی ضمانت پر دلچسپ میمز کی بھرمار

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں ہائی کورٹ سے ضمانت پر دلچسپ میمز بن گئیں۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گزشتہ روز ہائی کورٹ سے ضمانت پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز بنادی گئیں۔

گزشتہ روز شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمد کیس میں ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہوگئی تھی۔

ایک ویڈیو شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کا کلپ شیئر کیا گیا ہے جس میں جج نے جیسے ہی اداکار کی ضمانت منظور کی تو شاہ رخ کے چاہنے والوں کا جیل کے باہر رش لگ گیا اور پھر شاہ رخ جیل سے باہر آرہے ہیں۔

ایک اور تصویر میں آریان کی والدہ گوری خان کو ہاتھ میں تھالی پکڑے دکھایا گیا ہے بالکل ویسے ہی جیسے جیا بچن فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں بیٹے شاہ رخ کی گھر واپسی پر کرتی ہیں۔

پیوش جیسوال نامی صرف نے دو تصویریں شیئر کیں جس میں آریان کے گھر پہنچنے پر گوری انہیں مار رہی ہیں۔

سچیا نامی صارف نے ایک فلم کا کلپ شیئر کیا جس میں ملزم کی ضمانت منظور ہوتی ہے تو سب مبارک باد دیتے ہیں پر جیسے ہی وکیل مبارک باد دینے آتا ہے تو ملزم تھپڑ مارتے ہوئے کہتا ہے کہ ’جان سے ماردیں گے تم کو ضمانت دلانے میں چار مہینے لگادیے۔

ایک تصویر فلم ہیرا پھیری کی شیئر کی گئی ہے جس میں پاریش راول (بابو بھیا) اکشے کمار سے کہہ رہے ہیں کہ ’تیری وجہ سے میرا خودکشی کرنے کو دل کرتا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -