جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

آریان نے کس فلم میں شاہ رخ کے بچپن کا کردار نبھایا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ ہدایت کار کرن جوہر کی سب سے مشہور فلموں میں سے ایک ہے، فلم کے 22 برس مکمل ہونے پر اداکارہ کاجول اور کرن جوہر نے جشن مناتے ہوئے پوسٹس شیئر کیں۔

فلمساز کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی سُپر ہٹ فلم “کبھی خوشی کبھی غم” سال 2001 میں 14 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، فلم میں شاہ رخ خان، کاجول، کرینہ کپور، ریتھک روشن، امیتابھ بچن اور جیا بچن نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے لیکن یہ بات شاید ہی کسی کو معلوم ہوگی کہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان نے بھی کام کیا تھا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان پہلی بار فلم کبھی خوشی کبھی غم میں اسکرین پر نظر آئے تھے، انہوں نے اس فلم میں مختصر کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے بہت کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ وہ بھی اس فلم کا حصہ تھے۔

- Advertisement -

تاہم اب کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں شاہ رخ اور گوری خان کے بیٹے آریان کا ڈیبیو ہوا تھا۔

آریان خان

کاجول نے بتایا کہ آریان نے فلم میں والد شاہ رخ خان کے بچپن کا کردار نبھایا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران گرمی بہت تھی کرن جوہر سیٹ پر پانی کی کمی وجہ سے گر کر بیہوش ہوگئے تھے اور اسی دن آریان خان کا ڈیبیو تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

دوسری جانب کرن جوہر نے بھی فلم کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر ناظرین اور فلم کی کاسٹ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کاجول، ہریتھک روشن، کرینہ کپور کا شکریہ ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں