تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

آریان خان کی درخواست ضمانت پر عدالتی فیصلہ آگیا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی مقامی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار آریان خان اور دیگر دو افراد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

آریان خان کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل آج ختم ہوئی تھی جس کے پیش نظر آریان خان ودیگر نے ممبئی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست جمع کروائی تھی۔

سینئر وکیل ستیش مانی شندے نے کہا کہ وہ آریان خان کی ضمانت کے لیے ایک اور درخواست دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کا آغاز مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے 12 بجکر 30 منٹ پر ہوا۔

مزید پڑھیں: آریان خان کو گھر کا کھانا دینے سے انکار کردیا گیا

عدالت کی جانب سے دوپہر کے کھانے کے لیے سماعت کو درمیان میں روکا دیا گیا تھا، جس کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت تقریباَ 3 بجے ہوئی۔

دورانِ سماعت آریان خان کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ’آریان کو آزاد کرنے کا اختیارعدالت کے پاس ہے، یہ سب مقامی لڑکے ہیں، برائے مہربانی ضمانت دے دیں۔‘

اس سے قبل جمعرات کو آریان خان اور اس کیس کے دیگر 7 ملزمان کو ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے این سی بی کی مزید تفتیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا ۔

واضح رہے کہ این سی بی نے گزشتہ اتوار کو کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مارکر آریان سمیت 18 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

این سی بی کا دعویٰ تھا کہ چھاپے کے دوران 13گرام کوکین،21 گرام چرس، ایم ڈی ایم اے کی 22 گولیاں، ایم ڈی 5 گرام اور ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی نقد رقم تحویل میں لی ہے۔

Comments

- Advertisement -