اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’آریان خان کی زندگی کو خطرہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار و ناقد کمال راشد نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار کمال راشد نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ آریان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

کمال راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کروز شپ منشیات کیس میں مزید پیش رفت سامنے آنے کے بعد این سی بی پر تنقید کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’این سی بی آریان خان کو 20 اکتوبر تک جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی۔‘

کمال راشد نے لکھا کہ ’مطلب یہ کہ آریان خان کو ایک جہنم سے گزرنا ہے، امید ہے کہ وہ اس ناقابل برداشت درد کو بہادری سے برداشت کرپائیں گے۔‘

مزید پڑھیں: آریان خان جیل میں ذہنی الجھنوں اور بے آرامی کا شکار

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں کیونکہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔‘

واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ روز آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی، جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ محفوظ فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا، اُس وقت تک آریان خان جیل میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ آریان خان 2 اکتوبر سے پولیس کی حراست میں ہیں، ان پر ممبئی کے کروز شپ تک ممنوعہ منشیات لے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں