کھیلوں کے فروغ کے لیے اے آر وائی نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ٹی وی اور ڈیجیٹل رائٹس حاصل کر لئے۔
کھیلوں کے سب سے بڑے انٹرنیشنل ایونٹ فیفا ورلڈکپ کے میچز پاکستان میں براہ راست اےاسپورٹس چینل پر دیکھے جاسکیں گے۔
As promised, we continue to work for the progress of sports in our country. Even against all odds, we have achieved another milestone.
I am proud to announce that #ARYDigitalNetwork has acquired the exclusive TV & Digital Rights of for FIFA WORLD CUP 2022 !! For Pakistan. pic.twitter.com/BAIXZ1B5Gy— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) June 30, 2022
صدر وسی ای او اےآروائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے ٹوئٹر پر خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ARYDigitalNetwork نے پاکستان کے لیے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے خصوصی ٹی وی اور ڈیجیٹل نشریاتی حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
سلمان اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وعدے کے مطابق ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے اپناکردار ادا کرتے رہیں گے ہم نے مشکلات کے باوجود ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔
فٹبال کا عالمی کپ فیفا 2022 خلیجی ریاست قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
چند روز قبل ورلڈکپ کی چمچماتی ٹرافی کو پاکستان میں رونمائی کے لئے پیش کیا گیا تھا۔ ٹرافی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے تاشقند سے لاہور پہنچی، ٹرافی سابق فرینچ فٹبالر کرسچئین کریمبو لے کر آئے جو انیس سو اٹھانوے میں فرانس کے فاتح فٹ بال ٹیم کا حصہ تھے۔
رواں سال مارچ میں کراچی اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2022 کا میلہ سجایا گیا تھا۔ پانچ دن تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پاکستان، ہانگ کانگ، ملائیشیا، انگلینڈ اور امریکا سمیت کئی مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ اسکواش کے میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دیکھ کر فخر محسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خاص طور پر کراچی میں ہر دو سال بعد میگا ایونٹ کا اہتمام کریں گے، ٹاپ پرفارمرز کو اولمپکس کے لیے تیار کریں گے تاکہ وہ ملک کا نام روشن کرسکیں۔