منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عدالت کی جانب سے کراچی میں ہورڈنگز اتارنے کے بیان پر سرکاری اداروں نے قومی پرچم اور بینرز بھی اتاردیے، اے آر وائی نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم بھی متاثر ہوگئی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بل بورڈز کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کہا تھا کہ قومی پرچم اتارنے کاحکم نہیں دیا، لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس حکم پر توجہ نہیں دی گئی۔

کراچی میں اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی مہم شکریہ پاکستان میں قومی پرچم لہرائے گئے ہیں لیکن انتظامیہ نے انہیں بھی اتارنا شروع کردیا، شارع فیصل پرانتظامیہ کے اقدامات کی وجہ سے یوم آزادی کی تیاریاں متاثر ہورہی ہیں۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا تھا کہ قومی پرچم لہرانے سے منع نہیں کرسکتے، عدالت کی جانب سے یوم آزادی کے بینرز اور قومی پرچم ہٹانے کے احکامات نہیں دیئے گئے تھے، تاہم سرکاری اداروں نے ماہ آزادی کا بھی خیال نہ کیا۔

واضح رہے کہ اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے، شہرکی کئی سڑکوں اورعمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں