جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

مادھوری اور ایشوریا سے موازنہ کرنے پر عالیہ بھٹ بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی میں ڈانس نمبر کرنے پر ماضی کی نامور اسٹارز کے ساتھ موازنہ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ مادھوری ڈکشٹ، ایشوریا رائے اور دپیکا پڈوکون جیسی اسٹارز حوصلہ افزائی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں اور کبھی ان اسٹارز کے ساتھ خود کا موازنہ نہیں کیا۔

انہوں نے اپنی نئی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی سے متعلق کہا کہ اس میں گنگوبائی کے کردار کے لیے رقص صرف کیمرے کے لیے نہیں تھا۔

فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی کی تخلیق ہے جو پہلے جولائی 2021 میں ریلیز کی جانی تھی لیکن عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

یہ فلم اب 25 فروری کو ریلیز کی جائے گی جس میں اجے دیوگن بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اپنی فلم سے متعلق انٹرویو میں عالیہ کا کہنا تھا کہ یہ فلم بالکل مختلف فلم ہے، اس لیے میں اپنے آپ کا موازنہ ان اسٹارز سے نہیں کرسکتی جنہوں نے پہلے ہی بہت اعلیٰ کام کیا ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں