تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

حکومت نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا لیا

سستی بجلی فراہم کرنے کیلئےحکومت نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 10ہزار میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے کیلئے پری بڈ کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے پری بڈ کانفرنس آئندہ ہفتے ہوگی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری عمارتیں اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے جب کہ ڈیزل، کوئلے اور فرنس آئل سے چلنے والےپاور پلانٹس بھی شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں درآمدی ایندھن سےمہنگی بجلی بنائی گئی اس لیے قومی شمسی توانائی اقدام کا مقصد بجلی کی مہنگی پیداوارکوسستی شمسی پیداوارسے بدلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی سےقیمتی زرمبادلہ کی بچت کےساتھ عوام کوبھی ریلیف ملےگا۔

Comments

- Advertisement -