لاہور: قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم الحاق پاکستان پر کشمیریوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ یوم الحاق پاکستان پرکشمیریوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں سےزیادہ کسی نےمشکلات نہیں دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستان کی منزل ایک ہے، منزل ایک ہےاسی لئے قائداعظم نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔
As we pay rich tributes to Kashmiris for their unwavering commitment to Pakistan on the anniversary of 'Youm-e-ilhaq-e-Pakistan', the world must know that no other people have suffered as much as Kashmiris have for demanding their UN-sanctioned right to self-determination.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 19, 2020
شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سےپہلے الحاق پاکستان کا فیصلہ کیا،19 جولائی 1947 کومسلم کانفرنس کےنمائندہ اجلاس میں قراردادمنظورکی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ہےاور رہے گا کشمیراسی طرح کشمیریوں کا ہے جیسےفلسطین فلسطینیوں کااور انگلستان انگریزوں کا۔
خیال رہے کہ کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں نے 19 جولائی 1947 کو سری نگر میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔
لیکن 26 اکتوبر 1947 کو کشمیر کے مہا راجا نے عوامی خواہشات کے برخلاف بھارت سے الحاق کا اعلان کر دیا جس کے بعد وادی میں بھارتی فورسز داخل ہوگئیں اور نہتے کشمیریوں پر نہ رکنے والے ظلم وستم کی ابتدا ہوئی۔
قابض بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔