ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پاکستانی کوہ پیما اسد علی نے ماؤنٹ ونسن سرکرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن سرکرلی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن 7 براعظم کی بلند چوٹیوں کے سفر پر ہیں اس دوران انہوں نے چھٹی چوٹی سر کی ہے۔

واصح رہے کہ ماؤنٹ ونسن 4 ہزار 892 میٹر بلند ہونے کے ساتھ دنیا کی سرد ترین چوٹی تصور کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی کوہ پیما اسد میمن کے سیون سمٹ کے سفر کی آخری چوٹی پنچاک جایا باقی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ میری کامیابی ان لوگوں کے نام ہے جو محنت اور عزم پر یقین رکھتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی کوہ پیما ثمرخان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انھوں نے ارجنٹائن میں جنوبی امریکا کی سب اونچی پہاڑی ماؤنٹ اکونکاگو سر کرلی۔

ثمرخان نے صبح 4 بجے 9 خواتین کوہ پیماؤں کے ساتھ سفر کا آغاز کیا اور دوپہر 2 بجے چوٹی سر کی۔

پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

اس موقع پر ثمر نے کہا کہ چوٹی سر کرنا چیلنجز سے بھرپور سفر تھا جس میں سب سے زیادہ مسئلہ سردی اور ہوا کا تھا لیکن اللہ کی مدد اور پاکستانی قوم کی دعاؤں سے مشکلات کے باوجود چوٹی سرکرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں