جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

امریکا سمیت عالمی برادری کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے، اسد مجید خان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے انٹرویو میں کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے، بھارت نے یکطرفہ طورپر کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مکمل طور پرلاک ڈاؤن ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں فوج کی تعداد میں حالیہ اضافہ کیا، 12ملین کشمیریوں پر9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کودنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔

- Advertisement -

امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ امریکا سمیت عالمی برادری کشمیرکو متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا موقف ہے مسئلہ کشمیرکا حل درکار ہے۔

اسد مجید خان نے کہا کہ امریکی صدرنے وزیراعظم کی موجودگی میں ثالثی کی پیشکش کی، مسئلہ ہوتو تب ہی ثالثی کی پیشکش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہے، کشمیر پربھارتی اقدام عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکا میں ہرطرح سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جا رہا ہے، سفارتی ذرائع کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر امریکا سے کوششیں جاری ہیں۔

اسد مجید خان نے کہا کہ امریکی میڈیا کی نیوزکوریج میں حالیہ بھارتی اقدام پرتنقید ہوئی، دنیا کی توجہ ایک بار پر پھر کشمیر کی طرف مبذول ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے بغیرکسی مسئلے کا حل ممکن نہیں، ہم مسئلہ کشمیرپرمذاکرات کے لیے تیارتھے اورتیار ہیں۔

آرٹیکل370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیر کے لئے تباہ کن ہے ، امریکی اخبار

امریکی اخبار نیورک ٹائمز کے مطابق مودی، بی جے پی مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں اکثریت چاہتی ہے، آرٹیکل 370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیر کے لیے تباہ کن ہے۔

یاد رہے کہ پانچ روز قبل مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔ بھارتی اقدام کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف مقامات پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں