واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال جنوبی ایشیاکےامن کیلئےخطرہ ہے، بھارت کورونا وباکی آڑ میں کشمیریوں پرظلم ڈھارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کشمیر کے مستقبل، کورورنا سے درپیش چیلنجز پر ویبینار میں شرکت کی، ویبینار کا اہتمام امریکن یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل سروس نے کیا۔
پاکستانی سفیر نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، وباکی آڑمیں جارحانہ پالیسیوں سے بھارت کشمیریوں پرظلم ڈھارہاہے۔
اسدمجید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرانسانی لاک ڈاؤن ایک سال سےجاری ہے، جس کے باعث وادی میں راشن،طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے صورت حال ابترہوگئی ہے۔
اس موقع پر اسدمجید نے حکومت کیجانب سےکوروناکی روک تھام کیلئےاقدامات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس اوپیزپرعملدرآمد سے ملک کی صورتحال بہترہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے۔
یاد رہے امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے باعث خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔