پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں زیر تعمیر بادہ ڈیم سے متعلق ٹوئٹ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ ہے وہ ڈیم جس کا وعدہ عمران خان نے کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوابی میرے حلقے میں زیر تعمیر بادہ ڈیم کی تکمیل سے تقریباً 3 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی اور اسی ڈیم سے علاقہ گدون کے کچھ علاقوں کو پینے کا پانی بھی فراہم کیا جائے گا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسی ڈیم نے اس علاقے کو سیلاب کی زیادہ تباہ کاریوں سے بچایا۔
یہ ہے وہ ڈیم جس کا وعدہ عمران خان نے کیا تھا صوابی میرے حلقے میں زیر تعمیر بادہ ڈیم جس کی تکمیل سے تقریباً 3000 ایکڑ زمین سیراب ہوگی ۔جبکہ اسی ڈیم سے علاقہ گدون کے کچھ علاقوں کو پینے کا پانی بھی فراہم کیا جائے گا اور اسی علاقے کو سیلاب کی زیادہ تباہ کاریوں سے بچایا۔ pic.twitter.com/BXAXNPylrd
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) September 3, 2022