ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

اسد قیصر، علی امین گنڈاپور نے مجھ سے رابطہ کیا ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، علی امین گنڈاپور نے مجھ سے رابطہ کیا ہے۔

اے آر وائی کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے صحافیوں سے ملاقات میں اہم گفتگو کرتے اس بات کی تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کی سینئرقیادت کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا ہے، فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے جیل سے نکل کر اسد قیصر سے فون پر بات کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ قیادت بانی کو نہ مشورہ دے سکتی ہے نہ معلومات درست پہنچا رہے ہیں، انھوں نے احتجاج کا موقع ضائع کردیا، 9 فروری کو احتجاج کرنا بنتا تھا، اس قیادت میں صلاحیت نہیں ہے، چند افراد احتجاج کرتے ہیں، وکلا اپنی بیل کرا لیتے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ یہ حکومت سیاسی، اخلاقی اور قانونی اعتبارسے ہارچکی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی حل نکالنا ہوگا، ہمیں فضل الرحمان سے رابطہ کرکے الائنس قائم کرنا چاہیے

فواد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حامد خان اور رؤف حسن غیرسیاسی لوگ ہیں، میرا علیم خان اور جہانگیر ترین سے بہت اچھا تعلق تھا، میں اب بھی چاہتا توفارم 47 والا وزیر بن سکتا تھا، شبلی فراز خان صاحب کے بہت وفادار ہیں۔

رؤف حسن جیسے لوگوں نے کوئی قربانی نہیں دی، بیرسٹر گوہر شریف وضع دار آدمی ہیں لیکن سیاست کی اتنی صلاحیت نہیں، شاہ محمود اور پرویز الٰہی جیسے لوگوں کو اسپیس ملے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج جو کچھ بھی ہے اسمبلی سے باہر نکلنے کی وجہ سے ہے، نظام کے اندر رہ کر نہیں لڑا جاسکتا ،اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ بہترین تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی چیئرمین کے باہر نکلنے کا مطلب یہ نظام پیک اپ ہے، جب وہ باہر آئے تو پشاور سے لاہور تک سر ہی سر ہوں گے، یہ نظام بانی چیئرمین کی رہائی برداشت نہیں کرسکتا، ہمیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو زور لگا کر نکالنا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ امریکی قرار داد پاکستان کےعوام کے حق میں ہے، ہرایک کوپتہ ہے بانی چیئرمین کے خلاف مقدمات جعلی ہیں، اسد قیصر، محمود اچکزئی پریقین رکھیں، الائنس مکمل ہونے دیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمر ایوب، بیرسٹر گوہر بتائیں بانی کی رہائی کیلئے کیا حکمت عملی ہے؟ آپ بانی کو جیل سے باہر نکالیں ہم گھروں میں بیٹھ جائیں گے۔

شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل کو ن لیگ نہیں چھوڑنی چاہیے تھی، شیخ رشید کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ دینا زیادتی تھی ایسا نہیں ہونا چاہیےتھا، شیخ رشید کی میڈیا میں مقبولیت سے کوئی انکاری نہیں،

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس نے نہیں چھوڑی جس کو چھوڑنے کیلئے کہا ہی نہیں گیا، بانی چیئرمین ہار گیا تو پھر پاکستان کے فیصلے دو چار ہاتھوں میں رہ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی کا جیتنا ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں