اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو اینٹی کرپشن نےگرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے اسدقیصر کو بنی گالہ سے گرفتار کرکے تھانہ بنی گالہ منتقل کر دیا ہے۔
اسدقیصر کو گجوخان میڈیکل کالج صوابی کرپشن اسکینڈل میں نامزدگی پر گرفتار کیا گیا ہے۔
- Advertisement -
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی گرفتاری پرپی ٹی آئی نے ردعمل میں کہا کہ اسدقیصرکی گرفتاری انتخابات کی شفافیت کو متاثر کرنے کوشش ہے اسدقیصر کی گرفتاری شفاف انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان ہے۔
ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کیخلاف بلاجواز گرفتاریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ بدنیتی پرمبنی منصوبہ ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کویکساں ماحول کی فراہمی یقینی بنائے اسدقیصرکی گرفتاری کو عدالتی فورم پرچیلنج کیاجائےگا۔