اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

اسد قیصر کا وزیراعلیٰ گنڈاپور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی قیادت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بیانات کی مکمل تحقیقات کرے اور علی امین کے بیانات پر بانی پی ٹی آئی کا موقف قوم کے سامنے لایا جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان موجودہ حالات میں ایسی باتوں سےگریز ضروری سمجھتے ہیں، ہماری توجہ بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے۔

کے پی حکومت کسی بھی افغان شہری کو زبردستی واپس نہیں بھیجےگی، علی امین گنڈاپور

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اپارٹی کے اندرونی معاملات کو ہوا دے کر بانی کی رہائی کی جدوجہد کمزور نہیں کرنا چاہتے، علی امین اپنی توانائیاں صوبے میں گورننس اور امن و امان کی بحالی پر صرف کریں، بانی اور ساتھیوں کی رہائی کی جد وجہد پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق ہماری پالیسی بالکل واضح ہے کہ انہیں بے سرو سامانی کی حالت میں نہیں بلکہ اپنی روایت کے مطابق با عزت طریقے سے واپس بھیجیں گے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا تھا کہ ہتھیار اٹھانے والوں سے نمٹنےکی وفاقی حکومت کی حکمت عملی ٹھیک نہیں، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہمارے لوگوں نے ہتھیار کیوں اٹھائے، ہوسکتا ہے کہ ہماری غلطیاں یا پالیسی کے مسائل ہوں، اب اگر ہمارے لوگوں نے ہتھیار اٹھا لیے ہیں تو ان سے بات کرنی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں