بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

’مریم نواز نے اپنی مقبولیت کا اسپانسرڈ سروے کروایا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی مقبولیت کا اسپانسرڈ سروے کروایا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں اسد قیصر نے انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے حکومتِ پنجاب کی کارکردگی پر کیے گئے سروے پر تبصرہ کیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ پیسے دے کر سروے سے خود کو مقبول لیڈر ثابت کرنے کا دھوکا عوام کو نہیں دے سکتے، مریم نواز ذرا جلسہ تو کریں پتا چل جائے گا ان کے ساتھ کتنے لوگ ہیں، انہوں نے کون سا کمال کر دیا؟ بلکہ پنجاب میں کسانوں کی کمر توڑ دی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مریم نواز جعلی وزیر اعلیٰ ہیں ان کے پاس اخلاقی جواز نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بارے میں اسد قیصر نے کہا کہ اب یہ حکومت لمبے عرصے تک سابق وزیر اعظم کو جیل میں نہیں رکھ سکتی، ان کے خلاف کیسز قانونی طور پر کمزور ہیں جو انتقام کی بنیاد پر ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پر کیسز کی پوزیشن کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں ایک ماہ سے زیادہ اندر نہیں رکھ سکتے، حکومت نئے کیسز بنا کر بانی پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائی کر سکتی ہے۔

حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلیے کوششیں محمود اچکزئی کی خواہش تھی اور بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے اعتراض نہیں، پی ٹی آئی کا سیدھا سا مطالبہ ہے عوامی مینڈیٹ کی بحالی اور آئین کے مطابق ملک چلایا جائے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ون پوائنٹ آئین کی بالادستی پر رابطہ ہے، امید ہے وہ آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں ہمارے ساتھ شریک ہوں گے۔

وفاقی بجٹ 25-2024 پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے، پیپلز پارٹی کا امتحان ہے کیا وہ ظالمانہ بجٹ کو ووٹ کرے گی، اتنے ٹیکسز میں ملک میں کاروبار کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈر ہے ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے ان سے سنبھالا نہیں جا رہا، حکومت الزام تراشیوں اور غیرذمہ دارانہ بیانات دینے پر اتر آئی ہے، بجٹ کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی سنجیدگی کو دیکھیں گے، جو پارٹی اس بجٹ کو ووٹ دے گی وہ عوام کا سامنا نہیں کر سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے خلاف ہم اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطہ کریں گے، آئی پی پیز سے کیے گئے بجلی کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں