اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ہم گرینڈ الائنس کی طرف جارہے ہیں ، اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر کا کہنا ہے کہ ہم گرینڈالائنس کی طرف جارہےہیں ، ہماراون پوائنٹ ایجنڈاہےشفاف الیکشن اورلیول پلینگ فیلڈہو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گرینڈالائنس کی طرف جارہے ہیں ، ہماراون پوائنٹ ایجنڈاہے شفاف الیکشن اورلیول پلینگ فیلڈہو۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عوام کوحق ہےکہ کسےمنتخب کرتےہیں، مملک کے فیصلےسب کے سامنے ہونےچاہئیں، ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی بالادستی ہو اور ملک میں ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اپنی جدوجہد قانون اور آئین کے مطابق رکھیں گے ، ہم نےاس ملک میں آئین اورقانون کےمطابق جدوجہدجاری رکھنی ہے، میں اپنی کورکمیٹی سے مشاورت کرکےآپ کوبتاؤں گا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج اچھی ملاقات ہوئی، اختر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں سے ساتھ ملکر بات کرنےکی ہدایت کی ، ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈ ہےکہ انتخابات میں دھاندلی کا مکمل اورمستقل خاتمہ ہو، جی ڈی اے، تحریک لبیک پاکستان ودیگر سیاسی جماعتوں سےبات کریں گے۔

مریم نواز سے متعلق اسد قیصر نے کہا کہ مریم نواز جو کل وزیراعلیٰ بنی ہیں ان کو کون مانے گا ، لوگوں کو زبردستی ساتھ ملایا گیا، چاہتے ہیں لیول پلینگ فیلڈ سب کو ملے اورعوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں