جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

اسد قیصر کی حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے بھی وفاقی حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔

اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کیلیے گئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت سے ابھی تک کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، مذاکرات جب بھی ہوں گے اوپن ہوں گے اور سب کے سامنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات خفیہ نہیں کریں گے جو ہوگا سب کے سامنے ہوگا، ابھی مذاکرات کے حوالے سے قوائد و ضوابط طے ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ورکرز کو گرفتار کیا گیا ہے، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کا رویہ مناسب نہیں ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کے خبروں کی تردید کی تھی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات شروع نہیں ہو رہے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں، جو کمیٹی بنائی ہے اس کا پراسس فالو ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ کسی حل پر پہنچ جائیں اور سیاسی مسائل کا مستقل حل ڈھونڈا جائے، چاہتے ہیں مذاکرات ہوں اور کسی حل تک پہنچا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، عمران خان کی زندگی کو اپنے لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات کے آغاز ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز آج ہونے جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں