ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے، اسد قیصر کا ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کےپاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف کونساحربہ انہوں نےاب تک استعمال نہیں کیا، ہمیں دہشت گرداور ریاست مخالف قرار دیا گیا مگر آٹھ فروری کو عوام نے ان کا بیانیہ ختم کردیا، ان سےروزانہ غلطیاں ہورہی ہیں،یہ حواس باختہ ہورہے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعدان کےپاؤں تلےسےزمین نکل چکی ہے، حکومت کوپتہ چل گیاہےکہ اس کااب کوئی سروائیول نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے مطابق ہے، یہ اپنے اختیارات کے تحت جہاں جانا چاہے جائیں، ہماری جدوجہد جاری رہے گی ہرفورم پران کامقابلہ کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے خبردار کیا کہ شہبازشریف ہوش کےناخن لیں، جوکچھ ہورہا ہے آپ کے بل بوتے پرہو رہا ہے، ملک کو انارکی کی طرف نہ لے جائیں، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں