جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

آئینی ترامیم کے لیے پی ٹی آئی ایم این ایز کو کتنے کروڑ کی آفر دی جارہی ہےِ؟ بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے آئینی ترامیم کے لیے پی ٹی آئی ایم این ایز کو دی جانے والی آفر سے متعلق بڑا انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانون سازی کیلئے ایم این ایز کولالچ دی جارہی ہے، کے پی کے ایم این ایز نے بتایا ہمیں ڈرایا جا رہا ہے ، ایم این ایز کو 20،20  کروڑروپے کی آفر دی جارہی ہے۔

سابق اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی قانون سازی کرناچاہتےہیں توہماراکوئی ایم این اے نہیں ٹوٹے گا، ہم انہیں کسی صورت غیر آئینی قانون سازی نہیں کرنےدیں گے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ چاہتے ہیں تمام بار ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے، حکومت سمجھتی ہے ہم اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے تو غلط فہمی ہے، ہم پرامن جدوجہد کر سکتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ مجھےنہیں پتاجرگےمیں کیاپیشرفت ہوئی ہے، حکومت زورزبردستی بندوق کی نوک پربات چیت نہ کرے، کےپی کوقدرتی وسائل پرپوراحق دیا جائے اور افغانستان سے ٹریڈ کھولی جائے۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےمتعلق خبروں پرتشویش ہے،وکلا کو فوری ملاقات کاموقع دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں