جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’آئین اور قانون کے مطابق حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ آزاد قوم ہیں کسی کی غلامی قبول نہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چھبیسویں آئینی ترمیم قبول نہیں، حکومت نے عدلیہ اور پارلیمنٹ کومفلوج کردیا، قوم کوحکومت کے خلاف نکلنا ہوگا، تحریک میں سب کو بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہوگا۔

- Advertisement -

اسد قیصر نے کہا خیبرپختونخوا ہاؤس پر حملہ کرکے ہمیں پیغام دیا گیا، یہ حملہ کے پی ہاؤس پر نہیں صوبے پر ہوا، پوری قوم علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فاٹا کے ساتھ جو وعدے کیے گئے وہ پورے نہیں ہوئے، ہمارے بقایاجات اور فاٹا کے فنڈز نہیں دیے جارہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے کاروبار کو کھولا جائے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

دوسری جانب عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہے، آج جو پیغام دیا جائے گا اس کو گھر گھر پہنچانا ہے، وقت آگیا ہے مستقبل اور ملک کے لیے نکلنا ہے۔

انہوں نے کہا ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا، بانی پی ٹی آئی جو مشن دیں گے اس پر عمل کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں