بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ، اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماؤں کو خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماؤں کو خط لکھ دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینیٹ، قومی اسمبلی کے تمام پارلیمانی رہنماؤں لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کمیٹی میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شامل کیے جائیں گے، کمیٹی کا نوٹیفکیشن سینیٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کی نامزدگی کے بعد جاری ہوگا۔

اسد قیصر نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں، ماضی میں ووٹوں کی خریدو فروخت کی منڈی لگتی تھی جس کا خاتمہ کرنا ہے، آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر اپوزیشن، حکومت دونوں کو تحفظات ہیں، شفاف الیکشن کے لیے حکومت، اپوزیشن کو بیٹھ کر قانون سازی کرنا ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شبلی فراز اور فواد چوہدری سے بھی کہا ہے کہ اپوزیشن سے رابطہ کریں، قانون سازی پارلیمنٹ میں ہی ہونی ہے یہی طریقہ کار ہے، اپوزیشن پارلیمنٹ کا حصہ ہے آکر بیٹھیں اور قانون سازی کریں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں حکومت، اپوزیشن میں جو بھی آئے اسے یقین ہو کہ شفاف الیکشن ہوئے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کی خواہش تو ان کی ہوسکتی ہے مگر کامیاب نہیں ہوسکتے، لانگ مارچ سے حکومتیں نہیں جاتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو قانون سازی کے لیے کھلے دل سے آفر کی ہے، اپوزیشن لیڈر کو ہر عمل میں ساتھ ہونا چاہیے، ڈھائی سال گزر چکے ہیں اب آئندہ الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں