منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

اداکار اسد صدیقی کرونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ زارا نور عباس کے شوہر اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

اسد صدیقی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اسد صدیقی نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ دو سال تک کرونا کو چکما دینے کے بعد آخر کار اس وائرس سے متاثر ہوگیا ہوں۔

اسد صدیقی نے مزید لکھا کہ میری کرونا کی علامات بہت ہلکی ہیں شکر الحمداللہ۔ جس کا مطلب ہے کہ ویکسین نے اپنا کام کیا ہے، لہذا وہ تمام لوگ جو سوچتے ہیں کرونا ویکسین صرف دھوکا ہے آپ سب غلط ہیں، یہ ویکیسنز کام کررہی ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی اور قرنطینہ میں وقت گزارنے کے لیے فلموں، گیمز یا کتابوں سے متعلق تجاویز بھی مانگیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات تین سے چار ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

گزشتہ ماہ اداکار فیصل قریشی، ماڈل نادیہ حسین، عدنان صدیقی اور اشنا شاہ بھی کورونا سے صحتیاب ہوئے۔

ان سے قبل مصطفیٰ قریشی، سنبل اقبال اور زرنیش خان بھی کورونا کا شکار ہوئیں اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کر رکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں