بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

بیٹے کی خواہش تھی لیکن ’نورِ جہاں‘ بھی میرا بیٹا ہی ہے، اسد صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار اسد صدیقی کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹے کی خواہش تھی۔

نجی ٹی وی کی رمضان ٹراسمیشن میں اداکار اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے شرکت کی جاہں میزبان نے پوچھا کہ دل میں پہلے بیٹے کی یا پھر بیٹی کی خواہش تھی؟

اسد صدیقی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، میں چاہتا تھا کہ صحت و تندرستی کے ساتھ بچے کی پیدائش ہو۔

انہوں نے کہا کہ پہلا بے بی بوائے تھا جس کا پیدائش سے قبل انتقال ہوا جس کا نام بھی ہم نے اورنگزیب سوچ لیا تھا تو خواہش تھی کہ بیٹے کی پیدائش ہوگی۔

اداکار نے کہا کہ بچے کے لیے لڑکے کے کپڑوں کی شاپنگ بھی کرلی تھی لیکن نور جہاں آگئی ہے تو وہ بھی میرے لیے بیٹے کی طرح ہی ہے۔

اسد صدیقی نے بتایا کہ بیٹی کا نام ’نور جہاں‘ والد نے رکھا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ پہلے ہم لوگ بیٹی کا نام جہاں آراء رکھنے کا سوچ رہے تھا پھر ہم نے نور جہاں رکھنے کا ارادہ کر لیا۔

اداکار نے بتایا کہ جب ہم نے نور جہاں رکھنے کا ارادہ کر لیا تو میرے ابّو نے کہا کہ نور جہاں سے زیادہ بہتر ہے کہ آپ بچی کا نام نورِ جہاں رکھیں کیونکہ اس کا مطلب زیادہ اچھا ہے۔

زارا نور عباس نے کہا کہ دراصل میں نے اسد کو یہ نہیں بتایا تھا کہ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہونے والی ہے تو یہ مجھ سے بچے کے نام کے بارے میں پوچھتے رہتے تھے تو میں زیادہ تر لڑکیوں کے نام بتاتی تھی بس درمیان میں ایک دو لڑکوں کے نام بتا دیتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ لیکن میں لڑکیوں کے بھی جو نام بتاتی تھی تو اسد کو وہ پرانے اور عجیب لگتے تھے جبکہ خود یہ سارے لڑکوں کے ہی نام بتا رہے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ پھر جب ڈیلیوری کا وقت قریب تھا تو میں نے اپنے ساس سسر کو بتا دیا کہ بیٹی ہو گی تاکہ وہ نام کا انتخاب کرلیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں