تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارت کو کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے، اسد الدین اویسی

احمد آباد : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بھارت میں اب مخلوط حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے۔

احمد آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ ملک کو اب کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے تاکہ وہ کمزور کی مدد کرسکے۔

اس موقع پراسدالدین اویسی نے اپوزیشن اتحاد کی قواعد میں مصروف بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں کبھی این ڈی اے کا حصہ تھے اور آر ایس ایس کی تعریف کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی کے پاس تقریباً 306 اراکین پارلیمنٹ ہیں لیکن وزیر اعظم مودی اب بھی شکایت کرتے ہیں کہ سسٹم انہیں کام نہیں کرنے دیتا۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں کی مدد کرنے کے لیے آپ مزید کیا طاقت چاہتے ہیں؟ بہتر ہوگا کہ ایک مخلوط حکومت بنے اور ایک کمزور وزیر اعظم اقتدار میں آئے تاکہ ملک کے غریبوں کو فائدہ ہو۔

Comments

- Advertisement -