منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

علی ترین نے حلقہ این اے154میں ڈٹ کر مقابلہ کیا، اسدعمر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے حلقہ این اے154میں میدان میں اتر کر مقابلہ کیا ہے، ہوسکتا ہے کہ ان کی ناتجربہ کاری کے باعث نتیجہ مختلف آیا ہو۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، لودھراں الیکشن میں شکست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ موروثی سیاست کسی کو مفت میں کوئی چیز دینا ہوتی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ لوگ سوچتے ہیں کہ علی ترین صرف ساڑھے3ماہ ایم این اے بن کرعلاقے کی کیا خدمت کرپائے گا اس لیے شاید لودھراں کے عوام نے سوچا3ماہ میں حکومت سے کچھ کام ہی کروالیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ادارے مفلوج کرنا میاں صاحب کا طریقہ واردات ہے، شریف خاندان کی خدمت کرنے والےلوگ اداروں میں بیٹھے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کوترقیاں دی گئیں، کرپٹ افراد کےخلاف ایکشن کی پہلی ذمہ داری نیب کی ہے۔

نیب نےایکشن نہ لیا تو سپریم کورٹ کو ایکشن لینا پڑتاہے، صرف نوٹسز یا بیانات سے نہیں، مقدمات منطقی انجام تک پہنچیں گے تو بات بنے گی، شریف خاندان نے ادارے مفلوج کردیئے، اسی لیے فیصلے اب عدالتوں میں ہورہےہیں۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پورٹ قاسم پر قطری شہزادے کا پروجیکٹ ہے، فواد حسن فواد نےقواعد سے ہٹ کرمنظوریاں دلوائیں۔

پاکستان میں جمہوریت کی بنیادیں ن لیگ نےکھوکھلی کی ہیں، اسحا ق ڈاراشتہاری ہے،عدالتی حکم موجود ہے کہ اشتہاری الیکشن نہیں لڑسکتا۔

متحدہ قومی موومنٹ کی موجودہ صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم 32سال میں بھی کراچی کیلئے کچھ نہ کرسکی، اس کےجتنے بھی ٹکڑے ہوئے ہیں وہ کبھی کراچی کو انصاف نہیں دلاسکتے۔

ایم کیوایم بہادرآباد ہیڈکوارٹر سے چند گز دور ہمارا ممبرسازی کیمپ موجود ہے، ہزاروں لوگ کیمپ پر آکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، اندروں سندھ بہت بڑاسیاسی خلاموجودہے اسے صرف عمران خان ہی پُرکرسکتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں