پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ اجلاس: اسد عمر اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی کیوں ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزرا میں تلخ کلامی کی خبر سامنے آئی ہے.

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے.

البتہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسدعمر اور وزیر اطلاعات فوادچوہدری کےدرمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے.

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اسدعمر نے پیپلزپارٹی کی قیادت کومناسب جواب نہ دینے پر فواد چوہدری سے ناراضی ظاہر کی، اس کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میں آپ کی ہدایت پر کام نہیں کرسکتا.

کابینہ اجلاس کے دوران ایک وفاقی وزیر کی بیرون ملک روانگی پر بھی تنقید ہوئی. وزیراعظم نے وزرا، وفاقی سیکریٹریز کو بیرون ملک دورے محدود کرنے کا حکم دیا.

مزید پڑھیں: گیس صارفین کو اضافی ڈھائی ارب روپے واپس کیے جائیں گے، فواد چوہدری

البتہ بعد ازاں فواد چوہدری نے اپنے پریس کانفرنس میں اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسدعمربھائیوں کی طرح ہے، کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔

وزیر اطلاعات نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کہ  اجلاس کے آغاز میں نیوزی لینڈ کے شہدا کیلئے فاتحہ کی گئی، کابینہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں