جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، اسد عمر نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، حفاظتی تدابیرپرعملدرآمد ہی کورونا سے بچاؤ کا طریقہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدسےمتعلق ڈیجیٹل ڈیٹا کے تجزیے پر غور کیا گیا۔

این سی او سی نے مویشی منڈیوں کے انتظام اور حفاظتی تدابیر یقینی بنانے پر زور دیا، اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدہی کورونا سے بچاؤ کا طریقہ ہے اور عوام کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، صوبےکوروناکے حفاظتی اقدامات پرسختی سےعمل یقینی بنائیں اور مویشی منڈیوں کےقیام میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ یکم تا15جون اوسط ٹیسٹ 23403 تھے، یکم تا15جولائی اوسط ٹیسٹ 22969 تھے، یکم تا15 جون اوسط کوروناکیس 5056 رہے جبکہ یکم تا15جولائی اوسط کیس 3097 رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوروناکیسزمیں کمی کی وجہ ٹیسٹوں میں کمی نہیں ہے، حفاظتی تدابیر پرعوام کاب ہتررویہ، انتظامی اقدامات اور اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے ، احتیاط میں کمی سے وبا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں