اسلام آباد : سابق وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کپڑے بیچ کرمہنگائی کم کرنیوالا منصوبہ کینسل اب وہ ساری رات جاگ کر مہنگائی کم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شہباز شریف نے آج کہا ہے ساری رات جاگ کراورجان لڑا کر مہنگائی کم کریں گے، اسکا مطلب کپڑے بیچ کرمہنگائی کم کرنیوالا منصوبہ اب کینسل سمجھیں؟
شہباز شریف نے اج کہا ہے کہ ساری رات جاگ کر اور جان لڑا کر مہنگائی کم کریں گے. تو اس کا مطلب کپڑے بیچ کر مہنگائی کم کرنے والا منصوبہ اب کینسل سمجھیں؟؟؟ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 24, 2022
یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے ساتھ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں کہا ہوئے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ میرا وعدہ ہے راتوں کو جاگوں گا ،اتحادیوں،اداروں سے ملکرپالیسی بنائیں گے، معاشی پالیسی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی سبز باغ نہیں دکھاؤں گا، مہنگائی کم کرنے کیلئے جان لڑائیں گے، دن رات محنت کریں گے اور ہچکولے لیتی کشتی کو پار لگائیں گے۔