جمعرات, جون 19, 2025
اشتہار

حکومت کی بڑی کامیابی : مسلسل چوتھے ماہ بھی پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سلسل چوتھے ماہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس میں رہا ، جب حکومت میں آئے تو ماہانہ 2 ارب ڈالر کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اکتوبر میں کرنٹ اکاونٹ سرپلس 382 ملین ڈالر رہا ، مسلسل چوتھے ماہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس میں رہا، جولائی سے اکتوبر کرنٹ اکاونٹ سرپلس 1ارب 20 کروڑ رہا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وراثت میں تاریخ کا سب سے زیادہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا تھا ، جب حکومت میں آئےتوماہانہ2ارب ڈالر کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامناتھا۔

خیال رہے اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس بڑھ کر اڑتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گیا، جو ستمبر میں پانچ کروڑنوے لاکھ ڈالر تھا۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران کرنٹ اکائونٹ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکائونٹ ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر خسارے میں تھا ، ترسیلات زر میں اضافے اور تجارتی خسارہ محدود رہنے سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں اضافہ ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں