اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمرنے نو منتخب صدر عارف علوی کو مبارک باد دیتے ہوئے ساتھ ہی تقاضا بھی کر لیا کہ صدر بننے کی خوشی میں وہ ٹریٹ دیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹرعارف علوی کو مبارک باد تھی ، اور ساتھ ہی ٹریٹ کا مطالبہ بھی کیا۔
اسد عمر نے اپنے ٹویٹ نو منتخب صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ڈاکٹر! آپ نے ابھی تک پی ایس ایل فائنل والی نہاری بھی نہیں کھلائی اب صدر منتخب ہونے کی دعوت تو کھلا دیں۔‘
Congratulations @ArifAlvi on becoming the president of Pakistan….doc psl final walee nihari tu abhee tak nahee khilai ab president banney ki treat tu dey do!!! 😎
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 4, 2018
نو منتخب صدر عارف علوی نے اسد عمر کے تقاضے پر لبیک کہتے ہوئے کہا ’آپ نے دعوت کیا خوب یاد دلائی، وہ تو میری ذمہ داری ہے۔‘
تاہم اس موقع پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر کو ان کی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ’معیشت کو سنبھالا دینا ان کا کام ہے جو کسی اور کے بس میں نہیں‘۔
صدارتی انتخاب 2018: عارف علوی تیرہویں صدر پاکستان منتخب ہوگئے
عارف علوی نے کہا ’ہماری امیدیں آپ اور آپ کی ٹیم سے وابستہ ہیں، میری دعا ہے آپ کو کام یابی ملے۔‘ نو منتخب صدر نے مبارک باد دینے پر اسد عمر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
شکریہ۔ مگر آپنے ٹریٹ کیا خوب یاد دلائی۔ وہ تو ہو ہی جائے گی اور یہ میری زمہ داری مگر بھائی جان معیشت کو سمنبھالہ دینا آپکا کام جو کسی اور کے بس میں نہیں
Our hopes are riding on you and your team my friend. I pray that you succeed. https://t.co/jiEWiUSrqY— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) September 4, 2018
واضح رہے کہ آج ملک میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار عارف علوی پی پی کے اعتزاز احسن اور اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمان کو شکست دیتے ہوئے تیرہویں صدرِ مملکت منتخب ہوگئے ہیں۔