The news is by your side.

Advertisement

کاروبار پر بڑے گروپوں کی اجارہ داری ہے، ڈیجیٹل اکانومی ناگزیر ہے، اسد عمر

کراچی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کاروبار پر بڑے کاروباری گھروں کی اجارہ داری ہے، ڈیجیٹل اکانومی معیشت کی بہتری کیلئے ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایس ڈی پی آئی کی سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسد عمر نے کہا کہ ملکی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے سے ہی اس چیلنج کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے اب کوئی بے خبر نہیں رہا، ہمیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید خود مختار بنانا ہے کیونکہ ڈیجیٹل اکانومی معیشت کی بہتری کیلئے ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی نچلے طبقے تک قابل رسائی بنانا چاہئے، اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے اداروں میں احتساب بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

اسد عمر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ملک میں کاروبار پر بڑے کاروباری گھروں کی اجارہ داری ہے جن کی پالیسیوں، فیصلوں اور سرمایہ کی مارکیٹ میں گردش بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی سے مارکیٹ میں قائم بڑے گروپوں کی اجارہ داری ختم ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ محصولات کی آمدنی اور دستاویزات بھی معیشت کی طرح بڑا چیلنج ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں