جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

گیس بحران، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گیس بحران کے خاتمے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطر  پہنچ گئے ، جہاں وہ ایل این جی جہازوں میں اضافے کی درخواست کریں گے،  پاکستان ہر ماہ قطر سے ایل این جی کے چھے جہاز منگواتاہے۔

تفصیلات کے مطابق گیس بحران پر قابو پانے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدام کررہی ہے ، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطرپہنچ گئے، جہاں وہ گیس بحران پر قابو پانے کے لئے قطر حکام سے ملاقات کریں گے۔

دورے میں وزیر خزانہ قطر حکام سے ایل این جی جہازوں کے اضافے سے متعلق بات کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان قطرسےہر ماہ ایل این جی کے 6جہاز منگواتا ہے اور وزیر خزانہ کا ہنگامی دورہ گیس بحران کے خاتمے کیلئے اہم اقدام ہے۔

وزیرخزانہ کی 3 سے 5دن میں گیس بحران حل کرنے کی یقین دہانی


گذشتہ روز وزیرخزانہ اسدعمرکاسراج قاسم تیلی سے رابطہ ہوا تھا ، وزیرخزانہ نے 3 سے 5دن میں گیس بحران حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے، کوشش ہےتاجروں کومستقبل میں ایسی صورتحال کاسامنانہ کرناپڑے۔

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں بہتری آنےلگی ہے، بہتری رہی توسی این جی اسٹیشنوں کوگیس کی ترسیل بحال کردی جائےگی، سسٹم میں گیس آتے ہی حالیہ بحران ختم ہوجائے گا۔

وزیر پیٹرولیم غلام سرور کی  وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات


اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرورنے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نےگیس لوڈشیڈنگ سےمتعلق وزیرپیٹرولیم کوآگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صنعتی یونٹ بند اور ہزاروں مزدور بےروزگارہوگئے، پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب، سی این جی اسٹیشنز بند ہیں، صورتحال ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔

مزید پڑھیں : گیس بحران ، وزیراعظم کا سوئی ناردرن اور سدرن گیس کےبورڈز آف ڈائریکٹرزکو فوری ہٹانےکافیصلہ

وفاقی وزیرپیٹرولیم نے وزیراعظم کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی تھی۔

یاد رہے گیس بحران کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے سوئی ناردرن،سدرن گیس کے بورڈز آف ڈائریکٹرزکو فوری ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا، گیس کامسئلہ بڑامسئلہ ہے، ہرصورت ختم کریں گے۔

وزیراعظم نے گیس کے بحران کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا اور تحقیقات کیلئے چئیرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بناتے ہوئے 72گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی تھی۔

وزیرپیٹرولیم نے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

خیال رہے کراچی میں جاری گیس کا بحران مبینہ طور پر مصنوعی نکلا تھا ، سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں ہے بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے۔

واضح رہے سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹرکو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں