جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا: اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا، اس پروگرام کو آخری آئی ایم ایف پروگرام بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا، جاری کھاتوں میں خسارہ بڑھنے سے روپیہ دباؤ میں آ جاتا ہے۔ ایسا ہر چار سے 5 سال میں ہوتا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 19 ارب ڈالر جاری کھاتوں کا خسارہ تھا، گزشتہ جون جولائی میں 2 ارب ڈالر ماہانہ کا جاری کھاتوں کا خسارہ تھا۔ پہلی ترجیح جاری کھاتوں کا خسارہ کم کرنا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں خسارہ 8 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ تجارتی خسارے میں بھی کمی آئی ہے۔ پچھلے ایک ہفتے سے جو ہو رہا ہے وہ صرف افواہیں ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے روپے کی قدر سے متعلق بات نہیں ہوئی، آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ ہی نہیں کہ ڈالر کی قدر کیا ہونی چاہیئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی قدر میں توازن آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر میں سرمایہ کاری نہ کریں، افواہوں پر دھیان نہ دھریں، افواہیں پھیلانے کا سلسلہ جاری رہا تو کارروائی کریں گے، ن لیگ کے دور میں روپے کی قدر میں 10 فیصد سے زائد کمی ہوئی۔ دسمبر 2017 سے جولائی 2018 تک روپے کی قدر میں 22 روپے کی قدر ہوئی، اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہو رہی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکو مت میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 6.9 فیصد رہی، 8 ماہ میں کھاتوں کے خسارے پر قابو پایا ہے، روپے کی قدر میں ہمارے وقت میں 10.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روز بیان دینے والوں کو کہہ دیں کہ اپنا وقت پیچھے مڑ کر دیکھ لیں، ایک پروگرام میں اسحٰق ڈار اور مفتاح اسماعیل کی گفتگو کروالیں، اسے آخری آئی ایم ایف پروگرام بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں