ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کوئی شک نہیں کہ مہنگائی سے عوام مشکل میں ہیں، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ مہنگائی سے عوام مشکل میں ہیں، مہنگائی کا جتنا احساس آپ کو ہے اس سے زیادہ وزیراعطم کو ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اوور ہیڈ برج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام مافیا مل کر ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کررہے ہیں، عمران خان نے کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے، اسی طرح وزیراعظم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں گلیاں پکی نہیں، صاف پانی اور صفائی کا انتظام نہیں ہے، یہ پہلا بجٹ تھا جو تحریک انصاف نے بنایا تھا، پہلا ٹینڈر کھلنے کے بعد ان چیزوں پر کام شروع ہوگا، یہ ٹینڈر 8 فروری کو کھل جائے گا پھر کام بھی شروع کردیا جائے گا، 40 کروڑ روپے کے مزید 2 ٹینڈر اگلے دو ماہ میں شروع ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں 75 کروڑ کے کام شروع ہورہے ہیں، خان پور ڈیم سے ڈھائی کروڑ گیلن پانی چوری ہورہا ہے، ڈھائی کروڑ گیلن پانی کی چوری ہفتوں میں روکی جائے گی، اس پانی پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کا حق ہے، غازی بروتھا پراجیکٹ کی منظوری مل گئی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت کی بڑی وجہ صحت کا ناقص نظام ہے، لوگ قرض لے کر علاج کراتے ہیں، غریب خاندانوں کو صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار سالانہ سہولت دی گئی ہے، این اے 54 میں تین سے چار بنیادی صحت مرکز قائم کرنے جارہے ہیں، دیہی علاقے میں بڑا سرکاری اسپتال بنانے کی بھی منظور مل گئی ہے، 200 بیڈ کا اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں