منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

بلدیاتی انتخابات میں لاڑکانہ سے پی ٹی آئی ہی جیتے گی، اسد عمر کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں لاڑکانہ سے پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے انصاف ہاؤس لاڑکانہ میں اے آر وائی نیوز سے گفگو کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کروائے گی بھی یا نہیں، بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں تو لاڑکانہ سے پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چند خاندانوں کی دولت بڑھ رہی ہے، سندھ میں زرداری حکومت کے دن ختم ہوتے جارہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ تین صوبائی اسمبلیوں نے متفقہ طور پر کالا باغ ڈیم کیخلاف قرارداد منظور کیں، فی الحال کالا باغ ڈیم پر کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں سندھ میں کام نہیں کرایا، سندھ کا دورہ کرکے وزیراعظم کی ہدایت پر ان علاقوں کے لیے اسکیم بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں جاری تنظیمی رشہ کشی کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی کی کشتی آگے بڑھتی نظر آرہی ہے، کوئی بھی شخص ڈوبتی ہوئی کشتی میں سوار نہیں ہوتا۔

اسد عمر نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر احساس پروگرام سے غریب افراد کی مدد کی، جب غریبوں میں پیسے بانٹ رہے تھے تو تب وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کورونا پھیلے گا، اب ان کو ملتان میں کورونا وائرس پھیلنے کا ڈر نہیں ہے، اپوزیشن اس وقت صرف کورونا پر سیاست کررہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں