بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عبدالحفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے ، معیشت بحالی اور مہنگائی کےخاتمے کے لیےکام صحیح سمت میں ہے ، انشااللہ حالات بہتر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جھوٹی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، عبدالحفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے اور کام سے مطمئن ہونا دو الگ الگ باتیں ہیں ، اس میں شک نہیں کہ مشکل صورتحال ہے، معیشت بحالی اور مہنگائی کےخاتمے کے لیےکام صحیح سمت میں ہے ، انشااللہ حالات بہتر ہوں گے۔

شبر زیدی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا میری اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بیمار ہیں ، حکومت سےنالاں ہونے کے حوالے سے میرے پاس معلومات نہیں۔

مزید پڑھیں : مشیر خزانہ تبدیل نہیں ہو رہے ، وزیراعظم  عمران خان کا ترجمانوں کو دو ٹوک پیغام

یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم  عمران خان نے ترجمانوں کو دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا  کہ مشیرخزانہ تبدیل نہیں ہو رہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں،مشیر خزانہ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شبر زیدی نے کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے، ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شبر زیدی نے صحت کی خرابی کے باعث عہدہ چھوڑا اور اپنے فیصلے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں