منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کے ٹرائل میں کتنے پاکستانی حصہ لیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں 8 سے 10ہزار پاکستانی حصہ لیں گے، ویکسین چینی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کورونا سےبچاؤکیلئے ویکسین کے ٹرائل کا تیسرامرحلہ شروع ہوگیا ہے ، ویکسین چینی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ہے، ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد حصہ لیں گے، 40ہزارافراد میں 8سے10ہزارپاکستانی بھی حصہ لیں گے، ویکسین ٹرائل کے ابتدائی نتائج 4 سے 6 ماہ میں متوقع ہیں۔

خیال رہے نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر کا کہنا تھا پاکستان میں کورونا ویکسین کینسینو کے تیسرے مرحلےکے کلینیکل ٹرائل کا آغاز ہو گیا ہے ، ویکسین کاپہلا اور دوسراکلینیکل ٹرائل چین میں کیا گیا تھا۔

کورونا ویکسین کےٹرائل کاتیسرافیزپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت ہورہا ہے اور کلینیکل ٹرائل کا تیسرافیزاین آئی ایچ اور کینسینوچائناکر رہے ہیں۔

یاد رہے 12 ستمبر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف چین میں تیار کردہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لے گا، یہ ٹرائلز دس دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں