اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا سے نمٹنے کیلئے تعاون پر وزرائے اعلیٰ ، سول انتظامیہ اور چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ ویکسی نیشن سے تمام پاکستان پوری طرح مستفیدہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا ویکسین لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وفاقی وزیر اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسی نیشن تقریب اتحاد کا مظہرہےکہ پاکستانی مشکل پڑنےپرایک ہوجاتےہیں، وفاق اور تمام صوبوں نےکوروناکےخلاف مل کرکام کیا ہے، اللہ نے بہت کرم کیاکہ مشکل حالات میں بہترنتائج حاصل کرسکے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام وزرائےاعلیٰ،سول انتظامیہ نےبہت مددکی اور چین نےہمیشہ کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کی مددکی، جس پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت صحت نے وبا سے نمٹنے اور ویکسین پراکیورمنٹ میں کلیدی کرداراداکیا، آسٹرازنیکا کی ویکسین بھی جلد آنی شروع ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق معاون خصوصی ظفرمرزا کابھی شکرگزارہوں، امید ہے کہ ویکسی نیشن سے تمام پاکستان پوری طرح مستفیدہوں گے، ہمارے اصل ہیروہیلتھ ورکرزنےجنہوں نےجان خطرےمیں ڈال کرکام کیا۔