بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

کراچی کے شہریوں کا انتظار ختم ، اسد عمر نے ویڈیو شیئرکردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا گرین لائن بس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کراچی کے شہریوں کا انتظارتقریباً ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرین لائن سروس کے چلنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے کراچی کے شہریوں کا انتظارتقریباً ختم ہوگیا، وزیراعظم ٹرائل آپریشن شروع کرنےکیلئےجمعہ کوکراچی آرہےہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ انشاءاللہ کراچی گرین لائن منصوبہ کا دو ہفتے ٹرائل آپریشن ہوگا ، جس کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کراچی آکر منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

یاد رہے کہ گرین لائن بس کا منصوبہ سنہ 2016 میں شروع ہوا تھا، اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی ، پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں