لاہور : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے شدید سیکیورٹی خطرات کے پیش ںظر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ میں اترنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کوشدیدسیکیورٹی خطرات ہیں، عمران خان کی حفاظت سے جلسہ گاہ آمد اورروانگی ضروری ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کےہیلی کاپٹرکوپریڈگراؤنڈمیں اترنےکی اجازت دی جائے، انتظامیہ اس میں تاخیرکررہی ہے، امید ہے اسلام آبادہائی کورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گا۔
سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کو شدید سیکورٹی خطرات ہیں. اس لئے ان کی حفاظت سے جلسہ گاہ میں آمد اور روانگی کے لئے اشد ضروری ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے. انتظامیہ اس میں تاخیر کر رہی ہے. امید ہے اسلام آباد ہائ کورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 24, 2022
خیال رہے عمران خان 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ بحرانوں سے نکلنے کے لئے الیکشن کا اعلان کیا جائے، یہ پاکستان کا اور پاکستان کے غریب عوام کا مسئلہ ہے۔