اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ مریم نوازکوسیکیورٹی دی جاسکتی ہے توعمران خان کوکیوں نہیں؟ حکومت عمران خان کی حفاظت کی ذمے داری لے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اسدعمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حفاظت کی پہلی ذمےداری حکومت کی ہے، عمران خان کی حفاظت کے لیے جن اقدامات کی ضرورت ہےکیےجائیں، مریم نوازکوسیکیورٹی دی جاسکتی ہے تو عمران خان کوکیوں نہیں؟
اسدعمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کوحراست میں یا نقصان پہنچانے کی کوشش کی ذمےدارحکومت ہوگی، صورتحال سےنکلنےکاواحدراستہ الیکشن کی تاریخ کااعلان ہے، الیکشن کراؤعمران خان نےالیکشن کےذریعےواپس آنا ہے۔
سابق وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بس چلے تو الیکشن کبھی نہ ہوان کےپاس عوامی حمایت نہیں ہے شہبازشریف کےپاس ٹرمپ کارڈ موجود ہے، اگر وہ اعلان کردیں ہر شخص کے مقصود چپراسی دیا جائے گا ، جس کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلیں گے تو وہ الیکشن جیت جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ کےلیے حکومت سیکیورٹی انتظامات کر سکتی ہے، حکومت عمران خان کی حفاظت کی ذمےداری لے، کل ایک افسر کافون آیا اور کہا ملتان میں بلٹ پروف جلسے کے انتظامات کریں، کیا سیکیورٹی کا جائزہ لینے آنے والے ہمیں بے وقوف بنا رہے ہیں۔
اسدعمر نے مزید کہا کہ خان کو ڈرانا دور کی بات، ہمارے کارکنان تک کو نہیں ڈرایا جا سکتا، ہم پر امن سیاست اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتےہیں، پیپلز پارٹی کا بس چلے تو کبھی الیکشن نہ ہونے دیں ، پیپلز پارٹی چلا ہوا کارتوس ہے ملکی سیاست کا فیصلہ کیسے کرسکتی ہے۔