بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزسے معیشت کی بحالی کو خطرہ، اسد عمر نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے کیسز بڑھنے سے معیشت کی بحالی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جولائی سے ستمبر گزشتہ سال کے مقابلےلارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 7 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر2020، گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں شرح نمو10 فیصد رہی، یہ معاشی بحالی کی جانب مضبوط اشارہ ہے لیکن کورونا کے کیسز بڑھنے سے معیشت کی بحالی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر کا این سی او سی اجلاس میں کہنا تھا کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں، بڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویزکےبعدکورونا کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوا ، عدم اتفاق رائے سے سفارشات پر عملدرآمد تاخیر کا شکار ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے م نئے کیسز اور اموات کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے ، چار ماہ بعد ایک ہی دن میں سینتیس افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 23 سو 4 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں