اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات کے آج کے دور کو عمران خان کی پیشی پر گرفتار کارکنان کی فوری رہائی سے مشروط کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پرامن کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر رہنما اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات کے آج کے دور کو گرفتار کارکنان کی فوری رہائی سےمشروط کردیا۔
اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے بے گناہ شہریوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، حکومت سے آج مذاکرات کا دور تب تک شروع نہیں ہونا چاہئے جب تک بے گناہ لوگوں کوچھوڑا نہ جائے۔
آج پھر اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے بے گناہ شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ آج کا حکومت سے مذاکرات کا سیشن اس وقت تک شروع نہیں ہونا چاہئے جب تک ان بے گناہ لوگوں کو حراست سے چھوڑا نہ جائے #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/K1EMehcJfM
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 28, 2023
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کا سیشن جج سے متعلق جملہ کہ ہم کارروائی کریں گےتو پرچہ کٹ گیا، وارنٹ جاری ہو گئے اور حکومت چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ ججز پر حملے، دھمکیاں دے رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، ان لاڈلوں اور لاڈلیوں کو کھلی چھٹی کیوں؟اسدعمر کاٹوئٹ
عمران خان کا سیشن جج کے بارے میں ایک جملہ کے ہم آپ کے خلاف کاروائی کریں گے۔ پرچہ کٹ گیا، وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔ حکومت سپریم کورٹ کے ججوں بشمول چیف جسٹس کے بدترین حملے اور دھمکیاں دے رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ان لاڈلوں اور لاڈلیوں کو کھلی چھٹی…
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 28, 2023